• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی نے ہرے بھرے جنگل کا صفایا کر دیا تھا۔
یہ جان کر میں ششدر رہ گیا۔
چند ماہ پہلے میں وہاں گیا تھا۔
دل فریب پہاڑی علاقہ تھا۔
محنتی لوگوں کی آبادی تھی۔
ساتھ قیمتی درختوں کا جنگل تھا۔
لیکن کسی نے سارے درخت کاٹ دئیے۔
ڈوڈو نے بتایا،
’’درختوں کی غیر قانونی کٹائی سے
ایک مہینے میں سوا ارب روپے کمائے جاتے ہیں۔‘‘
مجھے غصہ آ گیا،
’’کرپشن ویسے بھی ہو سکتی ہے۔
پرانے درخت کاٹ کر زمین کیوں صاف کی گئی؟‘‘
ڈوڈو نے کہا،
’’ہیلی کاپٹر سے بیج پھینک کر
کاغذوں میں نئے درخت اگانے کے لئے۔‘‘

تازہ ترین