• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر سلیمہ رئیس الدین احمد نے خواتین کے حقوق کیلئے جدوجہد کی،مقررین

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈریشن آ ف بزنس اینڈ پروفیشنل ویمن آرگنائزیشن  کے تحت ہفتے کو  کلفٹن میں  آرگنائزیشن کی بانی اور تاحیات صدر ڈاکٹر سلیمہ رئیس الدین احمد کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی جس سے  جنرل(ر)معین الدین حیدر،  جاوید جبار، مظہر صدیقی، مہتاب اکبر راشدی ،ضیا اعوان ، پروفیسر خالدہ غوث ، نسرین مہدی نے خطاب کیا،اس موقع پر مقررین نے  ڈاکٹر سلیمہ رئیس الدین کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا  کہ انھوں نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کے لئے جدوجہد کی مقررین نے کہا کہ پاکستان آزاد ہوا تو ملکی انتظام کے کئی شعبوں میں خواتین  حصہ نہیں بن سکتی تھیں، لیکن آج حالات بدل چکے ہیں ، اور یہ بدلائو  طویل جدوجہد کا نتیجہ ہے جس میں کئی خواتین کا کردار رہا  ان میں ایک نام ڈاکٹر سلیمہ رئیس الدین احمد کا ہے،تقریب کےدوران انکے کام اور شخصیت کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی گئی، ڈاکٹر سلیمہ  29 مئی 2017 کو جہاں فانی سے کوچ کرگئیں اور وہ  جاتے جاتے ملکی تعمیر وترقی میں خواتین کی شمولیت کے کٹھن کا م کو آسان بنا گئیں انکا تحریر کیا ترانہ دختران وطن  تقریب کے دوران پڑھا گیا،ڈاکٹر سلیمہ رئیس الدین پاکستان فیڈریشن آ ف بزنس اینڈ پروفیشنل ویمن آرگنائزیشن کی بانی اور تاحیات صدر اور  پاکستان میں مقابلے کا امتحان پاس کرنے والی پہلی خاتون تھیں ،1949 سے 1985 تک مختلف عہدوں پر فائز رہیں  لیکن ویمن فیڈریشن کا قیام انکی سب سے بڑی پہچان رہی کیونکہ یہ وہ پلیٹ فارم تھا جس نے پاکستانی خواتین کے لئے ترقی کے نئے آسمان کھولے،خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ویمن بینک کا قیام، خواتین کے علیحدہ پولیس اسٹیشن اور ملکی اتنظام کے تمام شعبوں میں خواتین کی شمولیت میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔

تازہ ترین