• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ایم این اے ڈاکٹر عارف علوی  نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے خلاف کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کیا، ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ن لیگ اب اداروں سے لڑائی  پر اتر آئی ہے ن لیگ نے ہمیشہ تحریک انصاف پر الزام لگایا کہ ہم اداروں کو کمزور کررہے ہیں لیکن آج کے عمل سے ثابت ہوگیا کے اداروں کو کمزور اور تباہ کرنے کے پیچھے کون ہیں اسپیکر جانبدار بن چکے ہیں جوکہ ایوان کی توہین ہے ،انہوں نے ثابت کردیا کے ن لیگ میں شریف خاندان کے علاوہ کوئی ایسا شخص نہیں جو پارٹی کو لیڈ کرسکے این اے 120میں ٹکٹ بھی شریف کو ہی دیا گیا،ن لیگ چاہتی ہے کے اداروں میں ٹکراؤ پیدا کیا جائے ۔

تازہ ترین