• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردوں کو پناہ سے متعلق کیس کی سماعت،ڈاکٹرعاصم ودیگر پر فردجرم عائد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردوں کو پناہ دینے اور علاج ومعالجے  کی فراہمی سے متعلق کیس  میں ڈاکٹر عاصم، انیس قائم خانی، رؤف صدیقی، قادر پٹیل،  عثمان معظم اور سلیم شہزاد پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی، عدالت نے گواہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 ستمبر کو طلب کرلیا ہے، عدالت نے رؤف صدیقی کو 20لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے حج کی ادائیگی کے لئے 25 اگست سے 10 اکتوبر تک سعودی عرب جانے کی اجازت دے دی ہے، سماعت کے موقع پرڈاکٹر عاصم حسین، انیس قائم خانی، سلیم شہزاد، قادر پٹیل، عثمان معظم، رؤف صدیقی پیش ہوئے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

تازہ ترین