• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک شخص کی لاشی ملی، ٹریفک حادثات اور واقعات میں4 جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں  ٹریفک حادثات اور واقعات میں 4 افرادجاں بحق  ایک زخمی ہوگیا جبکہ ایک شخص کی لاش ملی ہے ،تفصیلات کے مطابق راشد منہاس روڈ پر تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2نوجوان زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے 26سالہ عامر ولد غفور جاں بحق ہو گیا ، جبکہ زخمی کی شناخت 22سالہ ہیرو کے نام سے ہو ئی ہے،بلدیہ میں نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر30سالہ ثمن ولد قدرت جاں بحق ہو گیا ، مواچھ گوٹھ کے قریب نا معلوم گاڑی کی ٹکر سے 45سالہ آدم خان ولد شمشیر خان جاں بحق ہو گیا ،قائد آباد کے علاقے گلستا ن سوسائٹی کے قریب ریلوے ٹریک عبور کرنے کے دوران ٹرین کی ٹکر سے 36سالہ عامر جاں بحق ہو گیا ،علاوہ ازیں نیو کراچی  سندھی ہوٹل بشیر چوک کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی  جسے پولیس نے  عباسی اسپتال منتقل کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے ۔اس کی عمر 35برس کے قریب ہے۔ ڈاکٹرز نے اپنی رپورٹ میں وجہ موت نشے کی زیادتی قرار دیا ہے۔ لاش ایدھی سرد خانے منتقل کردی ہے ۔ 
تازہ ترین