• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے عوام جمہوریت پسند اور اس کے محافظ ہیں،منور رضا

کراچی اسٹاف رپورٹر پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے صدر سید منور رضا نے PS-124 زاہد فقیر گوٹھ ضلع کورنگی میں میزبان کمال حسین قادری کی جانب سے  منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام جمہوریت پسند اور جمہوریت کے محافظ ہیں ، ہمیں یقین ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جاری سی پیک اور گوادر کی بندرگاہ جیسے عظیم منصوبوں کی تکمیل کے راستے میں کوئی رکاوٹ یا تاخیر کو آڑے نہیں آنے دیں گے ،انہوں نے مزید کہا کہ  محمد نواز شریف  جلد کراچی میں  جلسے سے خطاب کریں گے جس کیلئے کراچی ڈویژن کی جانب سے اس حوالے سے انتظامات پر اہم مشاورت جاری ہے۔
تازہ ترین