• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹرسائیکل اور کار میں تصادم، مختلف واقعات میں2 افراد ہلاک،7 زخمی

خیرپور + ڈگری + مورو(بیورو رپورٹ+ نا مہ نگا ران ) موٹر سائیکل اورکار میں تصادم ،مختلف و ا قعا ت میں 2 افراد ہلا ک، 7 زخمی ، خیرپور ۔کوٹ ڈیجی کے قریب علی بحر نہر کے پل پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں دو خواتین سمیت 4افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں میں نصیباں ،منگل خاتون ،قربان علی اور اسد اللہ شر شامل ہیں زخمیوں کو نازک حالت میں مقامی اسپتال پہنچایا گیا جبکہ حادثہ کرنے والا کار ڈرائیور کار سمیت علی بحر واہ میں گر گیا تاہم وہ کار نہر میں چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔ڈگری + چمبڑ ۔ دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں 6 سالہ بچی گوری کولہی ہلاک جبکہ نانجی کولہی، انبو کولہی سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔دیہہ 150 میں کھیتوں میں کام کر نے والے ہاری لالو بھیل کو سانپ نے ڈس لیا.جسے تشویشناک حالت میں تعلقہ اسپتال لایا گیا ۔مورو۔ تیز رفتار کا ر کی ٹکر سے روڈ کراس کرنے وا لا 35 سا لہ نوجوان اصغر علی کوسو ہلاک ہو گیا ۔ 

تازہ ترین