• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجو : شہر میں 12 روز سے پانی کی بندش، شہریوں کا احتجاج

گھارو (نامہ نگار) گھگھر سے ٹھٹھہ تک ڈبل کیرج روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں جاری تعمیراتی کام کے دوران گجو شہر کو پانی سپلائی کرنے والی مین لائن 12 روز قبل ٹوٹ گئی جس کے باعث گجو شہر کو 12 روز سےپانی کی سپلائی معطل ہے جس کے خلاف گجو کے سیکڑوں شہریوں نے گجو میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس شدید گرمی میں وہ پانی کے حصول کے لیے در بدر ہیں اور مجبورا پانی خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں جبکہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے گجو شہر کو پانی کی سپلائی کے لیے پائپ چند روز قبل آ چکے ہیں مگر روڈ بنانے والی کمپنی ایف ڈبلیو او  نے لائن کے راستے میں اپنا سامان اتار رکھا ہے جس کے باعث پانی کی لائن بھچانے کا منصوبہ التوا کا شکار ہو رہا ہے اور شہری سخت مشکلات سے دوچار ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا فوری طور پر گجو میں پانی کی فراہمی بحال کی جائے۔

تازہ ترین