• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور، باگڑجی کے جنگلات میں پولیس کا مشترکہ آپریشن، ڈاکوئوں کی 13 کمیں گاہیں نذرآتش

خیرپور(بیورو رپورٹ)دریائے سندھ کے دائیں کنارے باگڑجی کے جنگلات میں خیرپور اور سکھر پولیس کا مشترکہ آپریشن 25افراد گرفتار ڈاکوؤں کی 13 کمیں گاہیں نذ ر آتش کر کے چرواہوں سے چھینی گئی 50بھینسیں ڈاکوؤں سے چھڑالی گئیں ۔ پولیس نے ڈاکوکشمیر جتوئی اور رحیم بخش عرف رحمو ں پھلپوٹوکے گر وہوں کے خلاف سرچ آپریشن کر کے 25افراد کو گرفتار کر لیا گرفتار کئے جانے والوں میں بعض خو ا تین بھی شامل ہیں آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی 13 کمیں گاہیں نذر آتش کر دی گئیں جبکہ 4روز قبل پریالو کے علاقے سے تین چرواہوں سے چھینی گئیں 50بھینسیں ڈاکوؤں قبضے سے چھڑا لی گئیں ڈاکوواردات کر نے کے دوران چرواہوں کو بھی اغوا کر کے لے گئے تھے ان کو پولیس نے گذشتہ روز بازیاب کرا لیا تھا ایس ایس پی غلام اظفر مہیسر کےمطابق ڈاکو کشمیر جتوئی اور رحیم بخش پھلپوٹو کی زندہ یامردہ گرفتاری تک باگڑجی کے جنگلات میں سرچ آپریشن جاری رکھا جائے گا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے گروہوں کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ فحاشی اور منشیات کے اڈوں کا بھی صفایا کیا جائے گا ۔

تازہ ترین