• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر : ملک برادری کے افراد کا بااثر پولیس اہلکار کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ)سکھر کے علاقے سوسائٹی کے رہائشی ملک برادری کے افراد نے ہفتہ کے روز بھی با اثر پولیس اہلکار کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت غلام یاسین، عبدالطیف ملک ودیگر نے کی۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ تھانہ آباد کے با اثر پولیس اہلکار نے نشے کی حالت میں ہمارے گھروں میں داخل ہو کر خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی آباد تھانے کی پولیس کو شکایت بھی کی ہے لیکن پولیس بھی مذکورہ اہلکار کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے جوکہ ظلم اور ذیادتی ہے ۔ ہماری بالا حکام سے اپیل ہے کہ واقعے کا نوٹس لے کر انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے اور مذکورہ اہلکار کے خلاف کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین