• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورساکرو( نامہ نگار) شیرازی گروپ اور مسلم لیگ ن  بوھارا کی جانب سےسید بہار علی شاہ، جام عبد الجلیل جونیجو، سید حبدار علی شاہ اورعبد اللہ شیخ کی قیادت میں ایاز علی شاہ شیرازی کے وزیر بننے کی خوشی ریلی نکالی گئی اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ حبدار شاہ کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے  بہار علی شاہ اور جام جلیل نے کہا کہ شیرازی گروپ کے مخالف  گجو میں ایاز شاہ کا استقبال دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ شیرازی نعروں کے بجائے عوام کی خدمت کرتے ہیں۔ انہوں نے ٹھٹھہ اور سجاول کے عوام کو ہیلتھ کارڈ دیکر بڑی خدمت کی ہے جو آج تک کوئی حکومت نہیں کر سکی ہے۔

تازہ ترین