• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدادپور : غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف صارفین کا احتجاجی مظاہرہ

شہدادپور (نامہ نگار) شہدادپور اور اس کے گردونواح کے متعدد دیہات میں گزشتہ ایک ماہ سے 12سے14گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف محلہ سوائی روڑ کفایت الله کالونی کے بجلی کے سیکڑوں صارفین نے حیسکو حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے حیسکو چیف کے خلاف نعرے لگائے۔ متاثرہ صارفین نے کہا کہ عیدالفطر کے بعد واپڈا حکام نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4گھنٹے سے بڑھاکر 12گھنٹے کردیا ہے کہ نصب شب کے وقت پونے 2بجے سے پونے 4بجے تک بجلی کی سپلائی بند کردی جاتی ہے جس کے سبب لوگوں کو ساری رات جاگ کر گزار نا پڑتی ہے اور شہر میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے انہوں نے حیسکو حکام سے اپیل کی کہ شہدادپور میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔

تازہ ترین