• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقابلے کے دوران 50سے زائد وارداتوں میں مطلوب ملز م ہلاک

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پھلیلی تھانے کی حدود اوڈین سنیما کے علاقے میں 3ملزمان نے پولیس پرفائرنگ کرتے ہوئے فرارہونے کی کوشش کی ‘تاہم پولیس اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کرکے ایک ملزم کو ہلاک اورایک کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ تیسرافرارہوگیا ۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت فیروز خاصخیلی ولد غلام رسول کے نام سے ہوئی جوڈکیتیوں اورسنگین جرائم کے 50سے زائد کیسز میں پولیس کو مطلو ب تھا حیدرآبادجامشورو ‘مٹیاری کے مختلف تھانوں میں اس کے خلاف کیسز درج ہیں جبکہ زخمی ملزم کی شناخت عمران شیخ ولد امام بخش سکنہ سکھر کے نام سے ہوئی فرارہونے والے ملزم کانام علی شیخ ہے ہلاک وزخمی ہونے والوں کے قبضے سے ایک موٹرسائیکل‘ دوپستول اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

تازہ ترین