• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کا مقد مہ، ملزم کو قید اور جرمانے کی سزا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد سید خلیل انور حسین جعفری نے اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی میں گذشتہ سال 630 گرام چرس رکھنے کے الزام میں ملزم محمد رمضان کو گرفتار کیا تھا‘ سینٹرل جیل میں قید ملزم کو جرم ثابت ہونے پر ہفتہ کو عدالت نے ایک سال 9 ماہ قید اور 13 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے‘ جرمانے کی عدم ادائیگی پر اسے مزید ساڑھے چار ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔ عدالت نے ملزم کی جیل میں گزاری گئی مدت سزا میں شامل کرنے اور بقیہ سزا کی مدت 7 ماہ 22 دن کے لئے اسے پروبیشن آفیسر کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ اسی عدالت نے ہٹڑی تھانے میں درج ٹریکٹر چوری کے مقدمہ میں نامزد تین ملزمان عارب اور اسلام عرف سلامو اور شمو کو عدم ثبوت پر بری کردیا ہے۔ اسی عدالت نے کینٹ تھانے میں درج غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم محمد زبیر کو اور حسین آباد تھانے میں درج ڈکیتی کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان مجید اور احمد کو عدم ثبوت پر بری کردیا ہے۔

تازہ ترین