• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان، غیرملکی کرکٹرز نے گرین سگنل دینے شروع کردیئے

لاہور(  جنگ نیوز ) ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے آ ثار رفتہ رفتہ مستحکم ہوتے جارہے ہیں، غیر ملکی کھلاڑیوں نے اس میں شر کت کے لئے رضامندی ظاہر کرنا شروع کردی ہے۔پنجاب حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ستمبرمیں ورلڈالیون کے دورہ پاکستان کیلئے گرین سگنل دیدیا،وفاقی حکومت کو ورلڈ الیون کے دورہ کے حوالے سے مراسلہ لکھ دیا گیا۔پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان آنے والے کھلاڑیوں کو فول پروف سکیورٹی دی جائیگی۔آئی سی سی سکیورٹی رواں ماہ ہی پاکستان کادورہ کریگی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ورلڈالیون میں بھارتی کھلاڑی نہیں آئیں گے،اس حوالے سے بورڈکوآگاہ کردیاگیا ہے۔ جنوبی افریقا ویسٹ انڈیز ، بنگلہ دیش ،انگلینڈ،نیوزی لینڈ اور آسٹریلیاکے کھلاڑی بھی ٹیم کاحصہ ہوں گے۔پی سی بی اورپنجاب حکومت مل کر سکیورٹی پلان کوحتمی شکل دیں گے ۔پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو ورلڈ الیون کے دورہ کے حوالے سے مراسلہ لکھ دیا ہے۔ان میں بنگلہ دیش اور افغانستان کے کھلاڑیوں نے بھی اپنی شمولیت کے لئے دل چسپی کا اظہار کیا ہے،طویل عرصے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں جنوبی افریقا، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے نامور کھلاڑی شامل ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین شہریار خان اور موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی کی کاوشوں کے نتیجے میں پاکستان کے میدانوں میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھلنے کے قریب ہیں۔ذرائع کے مطابق ورلڈ الیون کے ممکنہ کھلاڑیوں میں جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملہ، لیگ اسپنر عمران طاہر، انگلش لیگ اسپنر عادل رشید، زمبابوے کے بیٹسمین سکندر رضا اور ویسٹ انڈیز کے آل رائونڈر ڈیرن سیمی شامل ہیں۔ان کے علاوہ بنگلہ دیش کے تجربہ کار آل رائونڈر شکیب الحسن اور تمیم اقبال بھی ممکنہ ورلڈ الیون میں شامل ہیں جبکہ افغانستان کے محمد نبی بھی پاکستان کا دورہ کرنے والی ممکنہ ورلڈ الیون کا حصہ ہوں گے۔تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سریز کھیلنے کے لیے پاکستان آنے والے دیگر کھلاڑیوں کے نام بھی کچھ روز میں سامنے آجائیں گے۔ادھر پی سی بی نے بھی ورلڈ الیون کے خلاف میچوں کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی لیکن اس کا اعلان سیکورٹی کے پیش نظر تاخیر سے کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ورلڈ الیون آئندہ ماہ ستمبر کے وسط میں چار روز کے دورے پر پاکستان آئے گی اور اس دوران پاکستان کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔

تازہ ترین