• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ منگل کو لینے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کر کٹ بورڈ نےقومی ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹور نامنٹ کے التواء کے بعد کھلاڑیوں کی فٹنس کو جانچنے کے لئے  قومی کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا فیصلہ کیا ہے جو22اگست کو لئے جائیں گے، پی سی بی نے ملتان میں ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی  ٹور نامنٹ کے  پہلے رائونڈ کے ملتوی ہونے کے بعد اب ان مقابلوں کو ستمبر میں فیصل آباد میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیربیئن لیگ کھیلنے والے سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ کیلئے وطن واپس طلب کرلیا۔ فٹنس ٹیسٹ کے بعد جو کرکٹر واپس کے خواہش مند ہونگے انہیں واپسی کی اجازت ہوگی۔ جو کھلاڑی انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کی لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں وہ صرف فٹنس ٹیسٹ دینے ویسٹ انڈیز سے پاکستان آئیں گے۔ان میں شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، حسن علی، عماد وسیم اور بابر اعظم بھی شامل ہیں ۔

تازہ ترین