• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز کو یقینی شکست کا سامنا، انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم

ایجبسٹن ( جنگ نیوز)ویسٹ انڈیزنے فالو آن کے بعدانگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز ہفتے کوتیسرے سیشن میں پانچ وکٹ پر105رنز بنائے تھے،اسے اس میچ میں شکست کا سامنا ہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم انگلینڈ کے پہلی اننگز کے اسکور 8وکٹوں کےنقصان پر 514 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 168رنز پر آ وٹ ہوگئی بلیک ووڈ79،ہوپ25رنز نمایاں رہے، اینڈرسن نے34رنز کے عوض تین وکٹ لئے،تیسرےروز جب انگلینڈ نے کھیل کا آغاز کیا تو ان کا اسکور 3 وکٹوں پر 348 رنز تھا اور الیسٹر کک 153 اور ڈیوڈ ملان 28 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔الیسٹر کک نے شاندار کھیل کا مظاہر کرتے ہوئے اپنےکیریئر کی چوتھی ڈبل سنچری مکمل کی اور 243 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ ملان نے65 رنز بنائے۔انگلینڈ نے 8 وکٹوں کےنقصان پر 514 رنز بنائے تھے کہ کپتان جو روٹ نے پہلی اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز کامیاب بولر رہےجنہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

تازہ ترین