• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسنوکر :اسجد اقبال نے دفاعی چیمپئن محمد آصف کو ہرادیا

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) اسجد اقبال نے دفاعی چیمپئن محمد آصف کو اور نمبر پندرہ سیڈ مبشر رضا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمبر چھ سیڈ سہیل شہزاد کو حیران کن شکست دیکر این بی پی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ نمبر گیارہ سیڈ دفاعی چیمپئن محمد آصف کو نمبر دو سیڈ اسجد اقبال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5-3 سے شکست دیکر ایونٹ سے آئوٹ کیا۔ ان سیڈڈ جونیئر کھلاڑی حارث طاہر نے بھی نمبر 16 سیڈ محمد اشتیاق شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا۔ محمد بلال نے پری کوارٹر میں دو سنچری بریک کھیلے۔ پہلے فریم میں انہوں نے 131 اور پانچویں فریم میں 101 کا سنچری بریک کھیلا۔ محمد ماجد علی نے پری کوارٹر فائنل کے سنسنی خیز مقابلے میں پونے چار گھنٹے کی محنت کے بعد شرجیل محمود کو شکست دیکر ٹاپ ایٹ میں جگہ بنائی۔

تازہ ترین