• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹرز کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل

لاہور( این این آئی )اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹرز کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہیں،وزارت داخلہ اور ایف آئی اے نے شاہ زیب حسن کیس میں اپنا جواب لاہور ہائیکورٹ میںجمع کرادیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث شاہ زیب حسن کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ شاہ زیب حسن کی جانب سے بیرون ملک جانے کے لئے درخواست دائر کی گئی تھی۔ وزارت داخلہ اور ایف آئی اے حکام نے عدالت میں اپنا جواب جمع کرایا۔

تازہ ترین