• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوکل اتھارٹی مسجد مسلم کلچرل سوسائٹی میں فیونرل کی اجازت دے، کونسلر صادق

لندن (وقار زیدی) کونسلر محمد صادق اور سابق میئر بارو سیٹن نے کہا کہ میں نے اپنے علاقے کی خدمت کے لیے اپنی ذات کو وقف کر رکھا ہے۔ انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے حلقے میں مسلمانوں و ایشین کی تعداد بہت کم ہے، گورے زیادہ رہتے ہیں۔ اس کے باوجود سیاسی پارٹی لیب ڈیم کی طرف سے مجھے کونسلر نامزد کیا گیا جو نہ صرف میرے لیے بلکہ مسلمان کمیونٹی کے لیے ایک فخر کی بات ہے۔ کونسلر محمد صادق نے کہا کہ لوکل کمیونٹی سینٹر سیٹن میں ایک حصہ مسجد کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، جہاں نماز پنجگانہ کے علاوہ جمعہ کا بھی اہتمام ہوتا ہے لیکن اس مسجد میں اگر کوئی مسلمان فوت ہوجاتا ہے، نماز جنازہ کے لیے اجازت نہیں تجہیز و تدفین کے لیے دوسرے باروز میں جانا پڑتا ہے۔ کمیونٹی کو اس سلسلے میں بہت مشکلات کا سامنا ہے۔ اگر لوکل اتھارٹی مسجد مسلم کلچرل سوسائٹی میں فیونرل کی اجازت دے تو یہ اچھا اقدام ہوگا۔ اس کے لیے لوکل اتھارٹی سے درخواست کی ہوئی ہے کونسلر صادق نے کہا کہ کمیونٹی سینٹر میں مسلم کلچرل سوسائٹی مختلف موقعوں پر تقریبات کا اہتمام کرتی ہے، جہاں پر تمام حلقے و علاقے کے لوگوں کے علاوہ بہت سے کمیونٹی کے سرکردہ رہنمائوں کو بھی مدعو کیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد برطانیہ میں رہنے والے خاص کر پاکستانی کمیونٹی کے لیڈروں سے رابطہ رکھ کر نوجوان نسل کو پاکستان اور پاکستانی کلچر سے روشناس کرایا ہے۔

تازہ ترین