• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانیوں کی وطن سے محبت مثالی ہے، چوہدری مظہر حسین

برمنگھم(نمائندہ جنگ) پی پی پی برطانیہ کے مرکزی رہنمائوں واجد علی برکی اور چوہدری شاہنواز نے پاکستان کے یوم آزادی کی مناسب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ جس کے مہمان خصوصی آزاد کشمیر کے سابق اپوزیشن لیڈر چوہدری مظہر حسین تھے جبکہ جشن آزادی کی اس تقریب میں پی پی پی برطانیہ کے مختلف رہنمائوں انجم جرال، چوہدری ارشاد عزیز، مسلم کانفرنس کے رہنما چوہدری فاضل، چوہدری علیشان، کونسلر عنصر خان، چوہدری شبیر احمد، ساجد حسین، چوہدری امین، راجہ عبدالقیوم ، راجہ فاروق خان، چوہدری آفتاب سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی۔ چوہدری مظہر حسین نے پاکستان کے کشیدہ حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی اوورسیز کمیونٹی کی وطن سے محبت اور عقیدت مثالی ہے، دیار غیر میں سب پاکستانی بن کر مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کریں۔ واجد علی برکی، چوہدری شاہنواز ، انجم جرال اور دیگر نے کہا کہ پی پی پی کے جیالوں اور کارکنوں نے ہمیشہ بھٹو ازم کے فروغ سے اس وطن کے دفاع ، سلامتی اور استحکام کیلئے کردار ادا کیا ہے۔

تازہ ترین