• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مضبوط پاکستان ہی آزادی کشمیر کا ضامن ہے، صاعد الطاف

برمنگھم (نمائندہ جنگ) مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی آزادی کشمیر کا ضامن ہے۔ پاکستان جتنا زیادہ مضبوط ہوگا۔ مسئلہ کشمیر اسی تیزی سے اپنے حل کی جانب بڑھے گا۔ ان خیالات کا اظہار معروف کائونٹی کرکٹر صاعد الطاف نے پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب میں کیا جس میں کثیر تعداد میں کمیونٹی نے شرکت کی۔ راجہ شاہ نواز کیانی اور راجہ محمود خان کی جانب سے منعقدہ تقریب میں مڈلینڈز کے صدر راجہ امجد خان، راجہ حیدر خان اور دیگر نے خطاب کیا۔ رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان کی70سالہ جشن آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ وطن کے ساتھ محبت و ملی جذبہ ہے۔ زندہ قومیں اپنے وطن کی مناسبت سے قومی دن اسی جوش و ولولہ سے مناتی ہیں۔ برطانیہ میں ہماری تیسری نسل پروان چڑھ رہی ہے، ان میں بیشتر ایسے ہیں جنہوں نے پاکستان نہیں دیکھا لیکن وہ یوم آزادی پاکستان جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر مناتے ہیں۔دنیا کے جس کونے میں بھی پاکستان کی کرکٹ ٹیم جب میچ جیتتی ہے تو سب سے زیادہ جشن انگلینڈ میں منایا جاتا ہے۔ پاکستان سے محبت تیزی سے نئی نسل میں منتقل ہورہی ہے۔

تازہ ترین