برلن (نیوز ڈیسک) جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف نےگزشتہ روز ٹیلی فون پر بات چیت کی اور شمالی کوریا کے متنازع جوہری و میزائل پروگرام پر تبادلہ خیال کیا۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے اس پیش رفت کی تصدیق کی گئی ہے۔ برلن حکومت کی جانب سے اسی ہفتے کہا گیا تھا کہ جزیرہ نما کوریا میں پائی جانے والی انتہائی کشیدہ صورتحال میں بہتری کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ تاہم برلن حکومت یہ بھی واضح کر چکی ہے کہ واشنگٹن اور پیانگ یانگ کے مابین امن بات چیت کے لئے جرمنی ثالث کا کردار ادا نہیں کر سکتا۔