• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نژادباکسر عامر خان اہلیہ سے تعلقات کی بحالی کیلئےتیار نہیں

لندن( رپورٹ: مرتضیٰ علی شاہ) برٹش پاکستانی باکسر عامر خان نے اپنے پیر کی ہدایت کے باوجود اپنی اہلیہ کے ساتھ تعلقات دوبارہ استوار کرنے سے انکار کردیاہے ،اور اس حوالے سے اپنے پیر صاقب شامی کی بات بھی تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے ، اطلاعات کے مطابق برٹش پاکستانی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ نے اپنے مشترکہ پیر ثاقب سے اپنی ازدواجی زندگی کو بکھرنے سے بچانے کیلئے رابطہ کیاتھا جس پر اطلاعات کے مطابق پیر صاحب نے ان سے کہاتھا کہ اسلامی اصولوں کے تحت ان کے درمیان طلاق ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے اور وہ اب بھی رجوع کرسکتے ہیں ،لیکن معلوم ہوا ہے کہ عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم کو بتادیا کہ ان کے درمیان تعلقات کی بحالی کااب کوئی امکان نہیں ہے، اور بہتر یہی ہے کہ وہ اپنے اپنے راستے جدا کرلیں، عامر خان نے اپنی اہلیہ پر بد معاملگی کا الزام عاید کیا اور کہا کہ ان کی اہلیہ کے اہل خانہ نے ان کو یرغمال بنارکھاتھا، انھوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اب ان کی اہلیہ عدالت کے ذریعہ بھاری رقم کامطالبہ کریں گی لیکن میں قانونی جنگ کیلئے تیار ہوں، اطلاعات کے مطابق فریال مخدوم نےاپنے پیر ثاقب شامی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی لیکن پیر صاحب نے کہا کہ وہ کسی محرم کے بغیر ان سے ملاقات نہیں کرسکتے یہ اسلامی اصولوں کے منافی ہے ۔فریال نے ٹوئٹ کیا اور پھر اس کو ڈیلیٹ کردیا ،انھوں نے کہا کہ شیخ ثاقب شامی کااتنا ہی احترام کرتی ہوں جتنا عامر وہ کبھی بھی کسی کے جانبدار نہیں رہے اوروہ انصاف کریں گے، میں شیخ ثاقب شامی کی جانب سے اسلامی اصولوں کے تحت خواتین سے ملاقات نہ کرنے کے موقف کابھی احترام کرتی ہوں تاکہ سوشل میڈیا پر جھوٹی افواہیں نہ پھیل سکیں ۔عامر خان کے دوستوںنے کہا ہےکہ عامر خان نے حالیہ مہینوں کے دوران کئی مرتبہ اپنے پیر سے رابطہ کیا تھا اور پیر صاحب کے مشورے پر فریال کو دبئی لے جا نے سے قبل ہی فریال سے علیحدگی کی خواہش کااظہار کیاتھاعامر خان نے اپنے پیر سے کہاتھا کہ ان کے درمیان تعلقات خوشگوار نہیں ہیں، لیکن ان کے پیر ان کو مشورہ دیتے رہے کہ وہ صبر سے کام لیں اختلافات رفع کرنے کی کوشش کریں،اب بھی پیر صاحب نے دونوں ہی کو مشورہ دیاہے کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی بند کریں اور صبر وتحمل کامظاہرہ کریں فی الوقت عامر خان اپنے کام سے سان فرانسسکو گئے ہوئے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ فریال بولٹن میں اپنے والدین کے گھر پر ہیں اطلاعات کے مطابق پیر ثاقب کئی سال سے دونوں کی رہنمائی کررہے ہیں اور وہ دونوںکو ہی موجودہ مشکلات کاذمہ دار قرار دیتے ہیں، اطلاعات کے مطابق پیر صاحب نے عامر خان کو خواتین کے حقوق سےآگاہ کیا اوران سے عفو ودرگزر کی تلقین کی جبکہ انھوں نے فریال کو بتایا کہ تعلقات کی خرابی کی وہ بھی برابر کی ذمہ دار ہیں۔

تازہ ترین