• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہاجرین کو روکنے کے لئے آسٹریا نے سرحد پر فوج بڑھا دی

روم (نیوز ڈیسک) آسٹریا نے پناہ کے متلاشیوں کا داخلہ روکنے کے لئے اٹلی سے ملحق اپنی سرحد پر مزید فوج تعینات کردی ہے۔ خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق آسٹریائی حکومت نے صوبہ ٹرول سے ملحق اطالوی سرحد پرو اقع گزرگاہ بریز پر مزید70فوجی اہلکار تعینات کر دیئے ہیں۔ جو مقامی پولیس کے ساتھ تعاون کریں گے۔ آسٹریا کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ مزید فوجیوں کی تعیناتی کا مقصد سرحد پر آمدورفت، خاص طور پر مال گاڑیوں، ٹرکوں اور مسافر بسوں کی نگرانی کرنا ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریا اس سے قبل تاریکن وطن کی آمد کو روکنے کے لئے بریز کی گزرگاہ کو بند بھی کر چکا ہے۔ چند برسوں سے تارکین وطن مال گاڑیوں اور ٹرکوں کے ذریعے آسٹریا میں غیر قانونی داخلے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس میں تیزی آتی جارہی ہیں۔ ادھر ہسپانوی بحریہ نے گزشتہ27گھنٹوں کے دوران بحیرہ روم میں600سے زائد مہاجرین کو ڈوبنے سے بچانے کا دعویٰ کیا ہے۔

تازہ ترین