• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین کی جانب سے غیر قانونی آمد میں اضافہ

میڈرڈ(انٹرنیشنل ڈیسک) ہجرت سے متعلق امور کے لئے اقوام متحدہ کی ذیلی ایجنسی آئی اوایم کے مطابق اگرشمالی افریقہ سے اسپین کی طرف غیرقانونی ہجرت کا سلسلہ موجودہ رفتار سے ہی جاری رہا تویہ ہنگامی صورتحال اختیار کرسکتا ہے۔ اسپین میں رواں برس اب تک 9ہزار سے زائد تارکین وطن پہنچ چکے ہیں اور سیکڑوں پناہ گزینوں کوپچھلے چند ایام میں بحیرہ روم میں ڈوبنے سے بچایا جاچکا ہے۔ واضح رہے کہ افریقہ سے اسپین جانے والے سمندری راستے پر پچھلے سال 121ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں تاہم اس سال یہ تعداد ابھی سے 128ہوچکی ہے۔ دوسری جانب یورپی پناہ کے قوانین کی ڈیٹا بیس (ای ڈی اے ایل) میں یورپ کے 20ممالک میں پناہ سے متعلق کیسسز کا ریکارڈ جمع کیا گیا ہے۔ اس ویب سائٹ سے تارکین وطن ، وکیل اور محققین استفادہ کرسکتے ہیں۔ ای ڈی اے ایل کی ویب سائٹ پر یورپی یونین کے رکن ممالک اور سوئٹزرلینڈ کی عدالتوں کے ان فیصلوں کے خلاصے رکھے گئے ہیں جو کہ سیاسی پناہ کے حصول کے لئے درج مقدمات پر سنائے گئے۔ یہ ویب سائٹ یورپی کونسل برائے مہاجرین و مہاجرت (ای سی آر ای) نے تیار کی ہے۔ برسلز میں قائم اس ادارے کی ترجمان آمینڈا ٹیلر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اس ڈیٹا بیس میں انسانی حقوق کی یورپی عدالت، یورپی عدالت انصاف سمیت 20یورپی ممالک کی عدالتوں میں سیاسی پناہ سے متعلق سنائے گئے اہم فیصلوں کے خلاصے جمع کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین