• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 120،امسال صرف 67نئے ووٹ درج ہوئے، الیکشن کمیشن کی وضاحت

 اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ترجمان الیکشن کمیشن نے این اے 120 لاہور کی انتخابی فہرستوں کے بارے میں وضاحت کی ہے کہ 3 لاکھ 21 ہزار 786 ووٹرز پر مشتمل انتخابی فہرستیں ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر کو مہیا کر دی گئی ہیں۔ رواں سال 2017 میں صرف 67 نئے ووٹ درج ہوئے ہیں۔ امیدواروں کے اسرار پر کچھ دن قبل دسمبر 2016 میں شائع ہونے والی فہرستیں انہیں مہیا کی گئی تھیں۔ اس سلسلے میں ضلعی الیکشن کمشنر لاہور کے مطابق تمام امیدواروں کو کہا گیا ہے کہ وہ ضمنی انتخاب کے لیے شائع ہونے والی فہرست پیر کے دن ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر سے حاصل کریں۔اس فہرست میں بقایا 67 ووٹرز کا اضافہ کر دیا گیا ہے جو دسمبر 2016 کے بعد درج ہوئے ہیں اور ابھی نادرا سے پرنٹ ہو کر آگئے ہیں ۔الیکشن کمیشن نے بعض میڈیا چینلز پر حلقہ این اے 120 لاہور کے حوالے سے چلنے والی گمراہ کن خبروں کی سختی سے تردید کی ہے اور واضح کیا ہے کہ رجسٹریشن آفیسر کس بھی شخص کا ووٹ مجوزہ فارم پر صرف اس کی درخواست موصول ہونے پر درج یا منتقل کرتا  ہے اور کسی بھی شخص کا ووٹ اس کی مرضی کے بغیر درج یا منتقل نہیں کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین