• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین سال میں پہلی مرتبہ سرکاری اسکیم کے تحت عازمین حج کی تعداد 80ہزار سے تجاوز کر گئی،وزارت مذہبی امور

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) کوٹہ بحالی کے بعد تین سالوں میں پہلی مرتبہ پاکستان کی سرکاری سکیم کے عازمین حج کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ 26 اگست تک آنے والی پروازوں کے ذریعے یہ تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 5 سو 26 ہو جائے گی۔ وزارت مذہبی امور کے  ترجمان کے مطابق پاکستانی عازمینِ حج کی بڑی تعداد ضعیف اور ناخواندہ افراد پر مشتمل ہوتی ہے۔ حرم سے باہر نکلتے وقت اپنے ساتھیوں سے بچھڑنے اور رستہ بھولنے کے واقعات معمول کی بات ہے۔  پاکستانی عازمین حج کو نماز جمعہ اور دیگر نمازوں کے بعد رش اور انتظار کی زحمت سے بچانے کیلئے وزارت مذہبی امور نے سعودی حکام کے تعاون سے حرم کے نزدیک مزید تین نئے بس سٹاپس کا اضافہ کرتے ہوئے کل چار بس سٹاپ مختص کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ مدینہ منورہ پہنچنے والے تمام 47 ہزار 191 عازمینِ حج روضہء رسولؐ کی حاضری کا شرف حاصل کر کے مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔ جو عازمین حج براہ راست جدہ ایئرپورٹ پہنچے ہیں وہ حج کے بعد اپنی پاکستان روانگی سے تقریباً 10 دن پہلے مدینہ منورہ روانہ کر دیئے جائیں گے۔  

تازہ ترین