• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کریم بخش شیخ فنکشنل لیگ سندھ کے سیکرٹری اطلاعات نامزد

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدرالدین شاہ راشدی نے کریم بخش شیخ کو فنکشنل لیگ سندھ کا سیکرٹری اطلاعات نامزد کردیا ہے ۔ کریم بخش شیخ انفارمیشن کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ انہیں صحافت اور ادب سے گہرا لگاؤ ہے اور وہ حکومت سندھ کے مختلف شعبوں میں ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے پر فرائض انجام دے چکے ہیں ۔ انہوں نے این ای ڈی یونیورسٹی سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی اور فنکشنل لیگ کے طلبہ ونگ سے وابستہ رہے ۔ فنکشنل لیگ کی قیادت نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں سیکرٹری اطلاعات نامزد کیا ہے ۔

تازہ ترین