• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای پی اے میں ڈائریکٹر ایڈمن و لیگل تعلیمی قابلیت کے برعکس ڈیپوٹیشن پر تعینات

اسلام آباد (ساجد چوہدری) وزارت موسمیاتی تغیرات کے ذیلی ادارے پاکستان تحفظ ماحولیات ایجنسی (ای پی اے) میں ڈائریکٹر  ایڈمن و لیگل کی خالی پوسٹ پر مطلوبہ تعلیمی قابلیت نہ رکھنے والے افسر کو ڈیپوٹیشن پر  لئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ،جسے مبینہ طور پر قواعد و ضوابط کی بھی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس ڈیپوٹیشن کیخلاف ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن و لیگل سیف اللہ اعوان  کی طرف سے  وزارت موسمیاتی تغیرات کو دی جانے والی درخواست ڈائریکٹر جنرل ای پی اے نے وزارت کو بھجوانے کی بجائے خود ہی نمٹا دی جس میں انہوں نے نشاندہی کی تھی کہ ڈیپوٹیشن پر آنے والے افسر کے پاس ایل ایل بی کی ڈگری ہی نہیں  ، ذرائع کے مطابق ای پی اے میں ڈائریکٹر ایڈمن و لیگل کی پوسٹ کیلئے تعلیمی قابلیت ایل ایل بی/ایل ایل ایم  ہونا لازمی ہے مگر اس کے برعکس یو ای ٹی ٹیکسلا سے محمد گل عزیز اعوان کو جن کی تعلیمی قابلیت ایم بی اے ہے کو ای پی اے میں ڈائریکٹر ایڈمن و لیگل  ڈیپوٹیشن پر لے لیا گیا ہے جبکہ ان کے پاس فنانس کا  چارج  بھی ہو گا، اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس ڈیپوٹیشن کیخلاف وزارت موسمیاتی تغیرات کو بذریعہ ڈی جی ای پی اے درخواست دی جس پر ڈی جی ای پی اے نے این ایف اے لکھ کر اپنے سٹاف کو واپس کر دی ہے اور درخواست کو آگے وزارت کے حکام تک نہیں جانے دیا گیا ، اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ای پی اے فرزانہ الطاف شاہ کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر ایڈمن و لیگل کیلئے جس افسر کو ڈیپوٹیشن پر لائے ہیں ان کی تعلیمی قابلیت مطلوبہ معیار کے مطابق ہے ، ہم نے ان کی ریگولر تعیناتی نہیں کی ہے ان کو عارضی طور پر ڈیپوٹیشن پر لیا ہے ، بعض چیزیں ریگولر بھرتی کیلئے ضروری ہوتی ہیں ، انہوں نے بھی کارپوریٹ لاء کر رکھا ہے۔ڈی جی ای پی اے نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس نے درخواست ہی نہیں دی ہے۔  

تازہ ترین