• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالاکوٹ،خورشید شاہ کے ہیلی کاپٹر کی موسم خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ

بالاکوٹ(آئی این پی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے ہیلی کاپٹر کی بالا کوٹ میں موسم کی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، ہفتہ کو  پیپلز پارٹی کے مانسہرہ میں جلسہ ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو سمیت پارٹی کی مرکزی قیادت نے شرکت کی، جلسے کے اختتام کے بعد خورشید شاہ ،شیری رحمان، نیئر حسین بخاری اور فیصل کریم کنڈی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے کاغان جا رہے تھے کہ موسم کی خرابی کے باعث بالاکوٹ کے مقام پر ہیلی کاپٹر کو ہنگامی طور پر اتار گیا،اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سمیت پیپلز پارٹی رہنما ٹیکسی پر بیٹھ کر نجی ہوٹل پر پہنچے اور مقامی ہوٹل میں مختصر قیام کیا ۔بعد ازاں تمام رہنماء گاڑیاں کے ذریعے براستہ روڑ کاغان روانہ ہوئے۔

تازہ ترین