• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6خودکش بمباردہشتگردی کرسکتے ہیں، سکیورٹی سخت کی جائے،قانون نافذ کرنیوالےاداروں کاحکومت کومراسلہ

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)قابل اعتماد ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کاپشاور اوردرہ آدم خیل سے سابقہ تعلق رکھنے والا دہشت گردوں کا طارق گیڈر  گروپ پاکستان میں دہشت گردی کے منصوبے تیار کررہاہے جس کے لیے ممکنہ طورپر6خودکش بمبار تیار کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اس مراسلہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا ہے کہ دہشت گردوں کے ممکنہ حملہ کے خدشات کی بناء پرفوری طورپر اہم عمارتوں ہسپتالوں تعلیمی اداروں عبادت گاہوں خان گاہوں پارکوں اورعوامی اجتماعات کی سیکورٹی بڑھا دی جائے اورپاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کے علاوہ ایچ وی ٹیز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام کی سیکورٹی بھی بڑھائی جائے۔

تازہ ترین