• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارسلونا حملہ آور کی تلاش جاری، دہشت گردوں کا مرکز تباہ

کراچی(نیوزڈیسک)ہسپانوی پولیس بارسلونا میں دہشت گرد کارروائی میں ملوث حملہ آور کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے،حکام نے نئے مشتبہ شخص کا نام یونس ابو یعقوب بتایا ہےجو مراکش میں پیدا ہوا تھا اور ممکنہ طور پر فرانس جاچکا ، اس سلسلے میں سرحدی گزرگاہوں پر سکیورٹی سخت کر دی گئی، حکام نے شہریوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے ، ادھروزارت داخلہ کاکہنا ہے کہ بارسلونا اور کامبرلز میں کیے گئے حملوں میں ملوث افراد کو ڈھونڈنے اور انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، بارسلونا اور کامبرلز میں ہوئے حملوں میں استعمال ہونے والے دہشت گردوں کے ایک مرکز کو تباہ کر دیا گیا ہے، الکنر نامی شہر میں واقع اس مرکز سے مزید حملوں کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی تھی جبکہ اس سیل سے دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوئے تاہم خبردار کیا ہے کہ ملک میں مزید حملوں کا خطرہ برقرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہسپانوی پولیس نے بتایا ہے کہ بارسلونا میں وین کے ذریعے حملہ کرنے والا شخص ابھی تک زندہ ہے اور اس مفرور حملہ آور کی تلاش کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے، وزرات داخلہ کے مطابق بارسلونا اور کامبرلز میں کیے گئے حملوں میں ملوث افراد کو ڈھونڈنے اور انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،حکام نے نئے مشتبہ شخص کا نام یونس ابو یعقوب بتایا ہے، جو مراکش میں پیدا ہوا تھا۔قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ بارسلونا حملے میں ملوث سترہ سالہ موسیٰ الکبیر کامبرلز میں پولیس کی کارروائی میں ہلاک ہو گیا تھا،اس کارروائی میں پولیس نے 5مشتبہ افراد کو ہلاک کیا تھا،ہفتےکوہسپانوی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں مزید حملوں کا خطرہ برقرار ہے،بائیس سالہ ابو یعقوب کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ بارسلونا کے شمال میں واقع ریپول نامی شہر میں رہتا تھا،پولیس نے اس شہر میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے، جن سے تفتیشی عمل جاری ہے۔فرانسیسی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ غالبا یونس ابو یعقوب فرار ہو کر فرانس میں داخل ہو چکا ہے۔ اس تناظر میں اسپین اور فرانس نے سرحدی گزرگاہوں پر سکیورٹی سخت کر دی ہے جبکہ متعلقہ حکام نے شہریوں کو چوکنا رہنے کی تاکید بھی کی ہے۔

تازہ ترین