• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کا 98واں یوم آزادی انتہائی سخت سکیورٹی میں منایاگیا

کراچی(نیوزڈیسک)افغانستان کا 98واںیوم آزادی انتہائی سخت سکیورٹی میں منایاگیا ،19اگست 1919ء میں راولپنڈی میں ایک معاہدے پر دستخط ہوئے تھے جس کے تحت افغانستان کو برطانیہ سے مکمل آزادی ملی تھی، حالانکہ 3خونی جنگوں کے باوجود افغانستان کبھی بھی مکمل طور پر برطانوی سلطنت کا حصہ نہیں بن سکا تھا۔خبر رساں ادارے کے  مطابق افغانستان کا سُرخ، سیاہ اور سبز رنگوں پر مشتمل 3رنگا جھنڈا کابل کی کئی گلیوں میں لہراتا نظر آ یا، یوم آزادی کے موقع پرکابل شہر میں سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ رہیں۔

تازہ ترین