• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”جیو کھیلو پاکستان“ میں قیمتی انعامات کے انبار ‘ گھر بیٹھے خاتون موٹر بائیک جیت گئی،مختلف کھیلوں کا حصہ بن کر عوام بھی مالا مال

Todays Print

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے سب سے بڑے اور مقبول گیم شو ”جیو کھیلو پاکستان“ میں ہمیشہ کی طرح ہفتے کو بھی انعامات کے انبار لگے رہے۔ مختلف کھیلوں کا حصہ بن کر شائقین مالامال ہوگئے۔

بذریعہ ٹیلیفون گھر بیٹھے ایک خاتون نے موٹر بائیک جیت لی۔ وسیم اکرم اور شعیب اختر کی میزبانی میں ہونے والے دلچسپ شو میں مجموعی طو رپر 11 موٹر سائیکلیں، جیولری سیٹس، ریفریجریٹر اور دیگر بیش قیمت انعامات دیئے گئے۔ ”جیو کھیلو پاکستان کا آغاز “ اپنے بھائی یا بیٹے کو ٹرالی میں بٹھا کر زمین سے چیزیں اُٹھانے والے گیم ”بندر روڈ سے کماڑی“ کے ذریعے ہوا۔ سب سے زیادہ چیزیں جمع کرنے والے بھائیوں کے جوڑے نے موٹر بائیک جیت لی۔

وسیم اکرم اور شعیب اختر نے ملکر شائقین میں اسپانسرز کی جانب سے ڈھیروں قیمتی تحائف تقسیم کرکے اُنہیں مزید تازہ دَم کردیا۔ ”اچھا ہے“ کیلئے تین جوڑوں کے درمیان چہرے پر فوم لگا کر گیند چپکانے کا مقابلہ ہوا ۔ فاتح جوڑے نے موٹر بائیک جیت لی۔

وسیم اور شعیب نے اسٹیج پر کرکٹ کھیلی، گیند کو کیچ کرنے والے شائقین نے موبائل فون حاصل کئے۔ ”تولیہ“ کیلئے تین جوڑوں کے مابین تولیہ میں فٹ بال ڈال کر دوسرے باکس میں پھینکنے کا مقابلہ ہوا۔ سب سے زیادہ گیندیں پھینکنے والے جوڑے نے موٹر بائیک جیت لی۔ ”ڈانس پہ چانس“ کیلئے 4 لڑکوں کے درمیان پرچی پر لکھی مختلف چیزوں سے ڈانس کرنے کا مقابلہ ہوا۔ شائقین نے تالیوں کی گونج فاتح نوجوان کا فیصلہ کیا جس نے ”ایکس باکس“ انعام میں جیت لیا۔

”ایک اور ایک گیارہ“ کیلئے بذریعہ قرعہ اندازی ایک خوش نصیب فیملی کا انتخاب کیا گیا۔ جس نے 11 تولہ سونا کیلئے یہ گیم کھیلنا شروع کیا۔ دلچسپ مقابلے کے بعد یہ فیملی ذہنی دباؤ نہ سہہ سکی اور پہلے ہی مرحلے میں دو تولے سونا اور 50 ہزار نقد کی ڈیل لیکر گیم ختم کردیا۔ شائقین بھی اس کھیل میں شریک اور ایک نوجوان نے موٹر بائیک جیت لی۔ ”کائیں کائیں“ میں کوے کی مصنوعی چونج لگا کر بالز پھاڑنے کا مقابلہ ہوا۔ ایک خاتون نے یہ مقابلہ جیت کر جیولری سیٹ اور فون سیٹ حاصل کیا۔

”کھل کر کھیلو“ میں شرکاءنے مطلوبہ باکس کھلواکر جوسر بلینڈر، دو کچن شیف، ڈنر سیٹ، دو موٹر سائیکلیں، واشنگ مشین، بیٹری، جیولری سیٹ اور اوون سیٹ جیتا۔ اس کھیل میں بذریعہ ٹیلیفون کراچی سے مطلوبہ نمبر کھلواکر حرا نے موٹر بائیک جیت لی۔

”گول کرو“ کیلئے 8 لڑکے اور لڑکیوں کو منتخب کیا گیا۔ گول کرنے والے ایک نوجوان نے موٹر بائیک جیت لی۔ شیبی بتاؤ ڈیل بناؤ“ کیلئے سات خوش نصیبوں کو بذریعہ قرعہ اندازی منتخب کیا گیا۔ اس کھیل میں 7 مختلف باکسز میں رکھی قیمتی رقم بچانے کا مقابلہ ہوتا ہے اور ڈھائی لاکھ روپے کا باکس بچانے پر ایک شخص ڈیل تک پہنچتا ہے جس کے نتیجے میں اُسے قیمتی انعامات سے نوازا جاتا ہے۔ منتخب ہونے والی فیملی ڈیل باکس تک نہ پہنچ سکی اور صرف 75 ہزار روپے جیتے ۔

اس کھیل میں شریک چار لوگوں نے چار موٹر سائیکلیں جیتیں جبکہ دیگر کو قیمتی تحائف دیکر رخصت کیا گیا۔ شائقین بھی اس کھیل کا حصہ بنے ایک نوجوان ایک موٹر سائیکل جبکہ ایک خاتون نے ٹیبلیٹ اپنے نام کیا۔ کیسٹ میں سے ریل نکال کر خالی کرنے کا مقابلہ تین خواتین کے درمیان ہوا جیتنے والی خاتون نے ریفریجریٹر جیت لیا۔ حاضرین میں موجود بچوںکو سائیکلیں بھی تحفے میں دی گئیں۔

تازہ ترین