• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکردو‘دنیا کے بلند ترین سرد صحرا میں 3روزہ جیپ ریلی اور ثقافتی میلہ جاری

Todays Print

کرا چی(نیوزڈیسک)اسکردو میںدنیا کے بلند ترین سرد صحرا پر 3روزہ جیپ ریلی اور ثقافتی میلہ جاری ہے۔جہاں7 ہزار چار سو فٹ کی بلندی پر واقع سرد صحرا میں پہلے روز جیپ ریلی اور موٹر سائیکل ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈہوئے۔ 

ڈ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لئے تین کلو میٹر کا ٹریک تیار کیا گیا تھا۔چار مختلف کیٹیگریوں میں خاتون ڈرائیوروں سمیت 100 سے زائدڈرائیوروں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ 

کوالیفائنگ راؤنڈ میں جیب ریلی کے قومی چیمپئن قادر مگسی نے مقررہ ہدف 2منٹ 17 سیکنڈ میں طے کیا۔ پہلے روز منتظمین نے ریس کے ہدف کو کم سے کم وقت میں طے کرنے والے ڈرائیوروں کی فائنل راؤنڈ کے لیے نمبرنگ کی ۔

تازہ ترین