• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری ،گینگ وار ملزمان کا دستی بم سے حملہ بچہ جاں بحق، کمسن بچی سمیت چار افراد زخمی

Todays Print

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاری سنگو لین میں گینگ وار ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جسکے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ کمسن بچی سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ تھانے کی حددو لیاری سنگولین مولا مدد کے قریب ہفتہ کی شب موٹر سائیکل سوار ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکا کی اطلاع ملتے ہی پولیس، رینجر ز اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے، دھماکے کے نتیجے میں کمسن بچی سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے جنھیں سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں انکی شناخت 6 سالہ زہرا دختر اکرم، 40 سالہ فاروق ولد حبیب اللہ، 10 اریان ولد محمد عزیز ، 50 سالہ اعجاز ولد شیر محمد اور 25 سالہ لقمان ولد عثمان کے ناموں سے ہوئی ۔

بعد ازاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اریان چل بسا۔ پولیس کے مطابق جس گلی میں دھماکہ کیا گیا وہیں عزیر بلوچ کی والدہ کا بھی مکان ہے اور جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد وہیں کے رہنے والے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ دستی بم حملہ لیاری گینگ وار کے ملزمان نے کیا ہے جو منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

تازہ ترین