• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی حکمرانی نے خیبر پختونخوا کا کباڑا کر ڈالا، سعد رفیق

لاہور (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی بدترین حکمرانی نے خیبر پختونخوا کا کباڑا کر ڈالا ہے، صوبہ نااہل کرپٹ انتظامیہ کے نرغے میں ہے۔ اپنے ٹویٹ  میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پشاور ڈینگی حملے کی زد میں ہے اور پنجاب حکومت اہل پشاور کی مدد کیلئے وہاں موجود ہے جبکہ عمران خان موقع سے غائب ہیں ۔ ڈینگی حملہ کے خلاف کے پی حکومت کی ناکامی و نااہلی شرمناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کا ڈینگی حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے از خود کے پی  حکومت کی مدد کیلئے پہنچنا انسانیت اور بھائی چارے کے تقاضوں پر مبنی ہے۔ لاہور میں ڈینگی حملے پر عمران بجائے ہمدردی کے ہمارا مذاق اڑاتا رہا ۔اہل لاہور سے اظہار یکجہتی کیلئے عمران نے ڈینگی اٹیک کے دوران لاہور کا رخ تک نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ  اس وقت پشاور کے عوام ڈینگی سے مر رہے ہیں اور عمران خان سیاحتی مقامات کی سیر کیلئے نکلے ہوئے ہیں۔  

تازہ ترین