• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: سو سال بعد پہلا مکمل سورج گرہن ہوگا شمسی توانائی کا پہلےبڑےتجربے کی تیاریاں مکمل

کراچی/ہیوسٹن(جنگ نیوز/رائٹرز)امریکا میں ایک صدی یعنی سو سال بعد پہلا مکمل سورج گرہن پیر کو (کل)ہوگا۔سورج گرہن دیکھنے کے لیے واشنگٹن کے ایئر اینڈ اسپیس میوزیم سمیت سیکڑوں مقامات پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔اس سلسلے میں متبادل توانائی کے دور میں شمسی توانائی کے حوالے سے گرڈپاورز سے متعلق  پہلے بڑے تجربے کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔پیر کو امریکا کی سوسالہ تاریخ میں پہلی بار مکمل سورج گرہن ہونے والا ہے جو ملک بھر میں دیکھا جاسکے گا۔ اس سورج گرہن کو دیکھنے کے لئے ملک بھر میں تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ناسا نے گرہن دیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں میں مفت خصوصی عینکیں تقسیم کئے ہیں، جبکہ مارکیٹ میں ان عینکوں کی قیمت آسمانوں پر پہنچ گئی ہے ​ماہرین کے مطابق  ریاست کنکٹی کٹ کے چھوٹے سے شہرہاپکن ویلز امریکا میں وہ مقام ہوگا جو اس سورج گرہن کا مرکز ہو گا۔ اس شہر میں پیر کی دو پہر ایک بج کر بیس منٹ پر جب چاند سورج کے سامنے آ جائے گا تو زمین پر دن کے وقت میں اندھیرا چھا جائے گا اور یہ تاریکی لگ بھگ دو منٹ چالیس سیکنڈ تک جاری رہے گی۔ ہاپکن ویلز میں اس سلسلےمیں منفرد نوعیت کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین