• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی خان ‘جے یو آئی رہنما مولانا عطاء اللہ شا ہ شہیدکر دیے گئے

ڈیر ہ اسماعیل خان (نمائندہ جنگ ) ٹارگٹ کلنگ کے ایک اور انتہائی دلخراش واقعے  میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے جے یو آئی کے رہنما ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا عطاء اللہ شا ہ شہیدہو گئے مولانا کو مصروف ترین بنوں اڈہ میں موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم دہشت گر د وں نے فائرنگ کرکے اس وقت  شہید کیاجب عطاء اللہ شا ہ مہتمم جامعہ مسجد صدیقہ اکبر صبح کی نماز پڑھ کر مسجد سے حسب معمول واک کیلئے با ہر نکلے  بے حسی کی انتہا یہ تھی کہ ملز ما ن درجنوں افراد کی موجودگی میں فرار ہو گئے  ،پولیس کی بھا ری نفر ی  نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیر ے میں لے لیا اور قر یبی آبا د ی میں سر چ آپریشن شروع کر دیا شہید کی نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل میں فور ی طور پر پوسٹ مارٹم کیا گیا ڈاکٹرز کے مطابق مقتول  کے سر میں ایک گولی لگی  بعد ازاں میت ان کے آبا ئی گا ئو ں خانقا ہ یٰسین زئی شریف پنیا لہ میں پہنچا دی گئی۔ان کی نماز جنازہ شام چھ بجے پنیالہ سٹیڈیم میں ادا کی گئی ۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمٰن نے ان کی نماز جنازہ  پڑھائی ۔اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے قائدین اورکارکنان کے علاوہ ان کے مریدین ،عمائدین ،معززین علاقہ اور دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔بعدازاں انہیں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا ۔اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعہ کی چھان بین شروع کردی ہے۔ واضح رہے شہید کا تعلق جے یو آ ئی  کے مر کز ی امیر مولانا فضل الرحمان کے پیر گھرا نے سے  تھا، وہ مولانا فضل الرحمان کے مدر سہ جامعۃ المعارف الشرعیہ کے مہتمم بھی رہ چکے تھے یا د رہے کہ ڈی آئی خا ن میں گزشتہ ایک ہفتے سے فر قہ ورا نہ دہشت گر د ی کی لہر آئی ہو ئی ہے جبکہ پولیس اس لہر کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے اور فر قہ ورانہ دہشت گر دی کے چار واقعات میں دو پولیس اہلکار سمیت چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو چکے ہیں لیکن پولیس کسی بھی ملزم کا سراغ نہ لگا سکی  ۔

تازہ ترین