• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آکسفورڈ سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان جائوں گی، ملالہ یوسف زئی

لندن(خبر ایجنسی) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے آکسفورڈ سے تعلیم مکمل کرنے کے بعدوطن واپسی کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ آکسفورڈ سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد واپس پاکستان جائیں گی، وہ اپنے ملک کے لئے کچھ کرنا چاہتی ہیں،خواہش ہے کہ یہاں آکسفورڈ سے اچھی یونیورسٹی ہو۔برمنگھم میں ایک تقریب کے دوران خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی کا ارادہ ظاہر کردیا، کہتی ہیں وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان آئینگی، میری خواہش ہے کہ جو علم یہاں سے حاصل کیا ہے اسے اپنے ملک میں پھیلاوں،ملالہ نے لڑکیوں کے لیے اپنے پیغام میں بھی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا اپنے حق کیلئے آواز بلند کریں ، تعلیم حاصل کرنا ان کا بنیادی حق ہے،ملالہ یوسفزئی نے خواہش ظاہر کی کہ آکسفورڈ جیسی یونیورسٹیز پاکستان میں بھی ہونا چاہیے تاکہ نئی نسل ان سے فیض یاب ہوسکے۔

تازہ ترین