• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حق پرست اراکین اسمبلی کی کراچی کی سڑکوں کی صورتحال اور ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر گہری تشویش

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے شہر کراچی کی سڑکوں کی ابتر ہوتی صورتحال اور ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی موجودہ حکومت نے گزشتہ نو سالوں میں شہر کے انفرااسٹریکچر کو تباہ کردیا جو شہر کبھی روشنوں کا شہر تھا اس کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں، سٹریٹ لائٹس ناپید ہوگئی ہیں۔ دنیا کے ساتوے بڑے شہر کے شہری چنگ چی اور آٹو رکشہ میں سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام تباہ ہوچکا ہے اور سندھ کے حکمراں کرپشن میں سر سے پاؤں تک ڈوب چکے ہیں۔ اراکین سندھ اسمبلی نے ارباب اقتدار سے مطالبہ کیا کہ وہ شہر کراچی کی حالت زار کا نوٹس لیں اور شہر کی ضروریات جس میں ٹرانسپورٹ، بجلی کی ترسیل اور ترقیاتی منصوبوں کے اجراء کیلئے فنڈز مختص کئے جائیں اور اس شہر کی عظمت رفتاء کو بحال کیا جائے۔

تازہ ترین