• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب میں بھرپور تیاری کیساتھ الیکشن لڑیں گے، زرداری

لاہور (اسپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی  پارلیمنٹیرین کے چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب میں بھرپور تیاری کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی، جس کیلئے جس کیلئے وہاں یونین کونسل کی سطح تک تنظیم سازی کی جائے گی اور عوامی رابطہ مہم تیز کریں گے،پارٹی رہنمائوں سے مشاورت شروع کردی، بلاول مظفر گڑھ، بہاولپور، وہاڑی اور لیہ میں جلسے کرینگے،۔ پیپلزپارٹی جلد ہی جنوبی پنجاب کے چار اضلاع میں جلسےکرے گی جن سے بلاول بھٹو خطاب کریں گے۔ بلاول ہائوس لاہور میں آصف علی زرداری نے ہفتہ کو سید یوسف رضا گیلانی ، نتاشا دولتانہ ، شوکت بسرا ،نواب شہزاد احمد خان  اوردیگر رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں  جن میں جنوبی پنجاب میں پیپلزپارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے  مشاورت  کی گئی اور  پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔   آصف علی زرداری سے جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کی قیادت میں ایک وفدآج شام بلاول ہائوس میں  ملاقات کر رہا ہے ۔ عید کے بعد مظفر گڑھ ، بہاولپور، وہاڑی اور لیہ میں جلسوں کے لئے بلاول بھٹو کو شیڈول بھیج دیا گیا ہے ۔  

تازہ ترین