• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت:آلو کی بھجیا بنانے سے انکار، نشے میں دھت شوہر نے بیوی کوقتل کردیا،ملزم گرفتار

نئی دہلی(اے پی پی) بھارت میں نشے میں دھت شوہر نے بیوی کو آلو کی بھجیا بنانے سے انکار پر قتل کردیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کےمطابق وارانسی ضلع کے روہنیا تھانہ حلقے کے پرشوپور گائوں کا رہائشی گوملا اپنی بیوی آشا، ایک بیٹی و دو بیٹوں کے ساتھ پرشو پور میں رہ کر اینٹ بھٹے پر مزدوری کررہاتھا۔رات آشا نے کھانے میں دال اور روٹی بنائی تھی۔شراب کے نشے میں چور رنجیت گھر پہنچا اور دال روٹی دیکھ کربھڑک گیا اور آلو کی بھجیا بنانے کو کہا جس پر اس نے انکار کردیا۔بیوی پر اینٹ و لات گھونسوں سے تابڑتوڑحملہ کرنے والے شوہر کا نشہ تب اترا جب بیوی زندگی کی بازی ہارگئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔

تازہ ترین