• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سنٹرل کمانڈ کے وفدکا شمالی وزیرستان کا دورہ

راولپنڈی(وقائع نگار)امریکہ کے سنٹرل کمانڈکے کمانڈرجنرل جوزف ووٹل نے اپنے وفد کے ہمراہ  اے پی ایس میران شاہ کا دورہ کیا اور وہاں طلبہ سے امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر نے شمالی وزیرستان کا بھی دورہ کیا جہاں  انہیں پاک افغان بارڈر کی سکیورٹی اور میکنزم کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ امریکی وفد کو متاثرین کی بحالی اور آبادکاری کے بارے میں بھی بتایا گیا۔وفد کو دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیاگیا۔وفد نے امن کی بحالی کے لئے پاک فوج اورقبائلیوں کی قربانیوں کی تعریف کی۔امریکی وفد نے خطے میں امن کی بحالی کیلئے پاک افغان تعاون کی ضرورت پر زوردیا۔قبل ازیں  شمالی وزیرستان ایجنسی آمد پر کمانڈر پشاور کور لیفٹننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے وفد کا استقبال کیا ۔ وائس چیف آف جنرل سٹاف لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر دورے میں وفد کے ہمراہ رہے۔

تازہ ترین