• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہوربورڈ سمیت پنجاب بھر میں نہم کے نتائج کا علان کر دیا گیا

  لاہور(خبرنگار، نمائندگان جنگ) ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور سمیت پنجاب بھر میں  کلاس نہم کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ملتان  بورڈ  کامیابی کے تناسب 58.42  فیصد کے ساتھ صوبہ بھر میں  سر فہرست رہا۔لاہور بورڈ کے زیر اہتمام جماعت نہم کے امتحان میں2لاکھ 53 ہزار692طالب علموں نے حصہ لیا جس میں سے  ایک لاکھ 37 ہزار 5صد 30امیدوار کامیاب رہے اور کامیابی کا تناسب 54.21فیصد رہا۔ ۔ ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد کےنہم کے امتحانات میں ایک لاکھ 67 ہزار 69 طلبہ نے شرکت کی ۔ جن میں سے 89  ہزار 698 امیدوار پاس ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 53.69 فیصد رہا۔ جماعت نہم کے نتائج میں بھی طالبات سب سے آگے رہیں۔ رائل گرائمر سکول امین ٹاؤن کی طیبہ بابر جماعت نہم میں 502 کے ساتھ سب سے آگے رہا۔ سرگودھا بورڈ میں کلاس نہم 93ہزار  576طلباء و طالبات نے شرکت کی جن میں سے52 ہزار   325کامیاب ہو ئے  اور  کامیابی کا تناسب 55.92فیصد رہا ۔ گوجرانوالہ بورڈ میں  245277امیدوار شامل ہوئے جن میں سے 129614امیدوار کامیاب قرار پائے ، اس طرح مجموعی طور پر نتائج کا تناسب 52.84فیصد رہا ۔تعلیمی بورڈ ساہیوال کے زیر اہتمام امتحانات میں 75430 امیدواران نے حصہ لیا جن میں سے40134امیدواران کامیاب ہوئے اور  کامیابی کا تناسب تقریبا 53.21فیصد رہا ۔ ملتان بورڈ کی طرف سے سیکنڈری سکول سالانہ 2017کے جاری کردہ نہم نتائج کے مطابق مجموعی طورپر67004طلباءپاس ہوئے ۔کنٹرولر امتحانات پروفیسر سیدحیدرعباس گردیزی کے مطابق امتحان میں مجموعی طورپر114675طلباءنے شرکت کی ۔امتحان میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 58.42فیصد رہا۔راولپنڈی بور ڈ میں 122417 امیدواروں  میں سے 68126 امیدواران کا میاب ہو ئے اورکا میابی کا تنا سب 55 . 47 رہا ۔  بہاولپور بورڈ میں   87985 امیدواران نے شرکت کی جبکہ 45364 امیدوار پاس ہو سکے۔ اس طرح نتائج کا تناسب 51.56 فی صد رہا۔  ڈیرہ غازیخان بورڈ میں ڈپٹی  کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے بتایا کہ امتحان میں کل 79386امیداروں نے شرکت کی جن میں سے 43982کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 55.40فیصد رہا۔
تازہ ترین