• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب کا پہیہ روکنے کیلئے سازشیں عروج پر ہیں،ڈاکٹرطاہرالقادری

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ احتساب کا پہیہ روکنے کیلئے سازشیں عروج پر ہیں۔جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کا انتظار ہے ۔خواتین ملک کی معاشی ترقی میں انتہائی اہم کردار ادا کر سکتی ہیں مگر اس کیلئے بہترین اور موزوں پالیساں تشکیل دینا ہونگی۔پالیسیاں بناتے وقت خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانا ہو گا کیونکہ اس کے بغیر خواتین کی بہبود اور ترقی کی حامل پالیسیاں تشکیل دینا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے ۔وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں عوامی تحریک ویمن ونگ اور منہاج القرآن ویمن لیگ پنجاب کی ضلعی اور تحصیلی عہدیداران سے گفتگو کر رہے تھے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہو گی کیونکہ یہ حقیقت ہے کہ تعلیم کے بغیر خواتین کی صلاحیتیں بے کار ہیں،خواتین کو تعلیم کی سہولتیں میسر ہونی چاہئیں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ تعلیم کے حصول کی طرف راغب ہوں اور ملکی تعمیر و ترقی میں معاون و مددگار ثابت ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں سے انتقام قصاص کی صورت میں لیں گے ۔
تازہ ترین