• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک میں50فیصد سے کم نتائج دینے والے اساتذہ کاریکارڈ طلب

لاہور(خبر نگار) میٹرکے امتحانات میں ناقص نتائج دینے والے سکول سربراہان اور اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا ہے ، محکمہ سکول ایجوکیشن نے خراب رزلٹ پر اساتذہ کو سزا دینے کے لیے تیاریاں شروع کردی، تمام اضلاع سے 50 فیصد سے کم رزلٹ دینے والے اساتذہ کا ریکارڈ طلب کرلیا، سکولوں سے مذکورہ اساتذہ سے گذشتہ تین سال کا ڈیٹا طلب کیا گیا، پچاس فیصد سے کم رزلٹ دینے والوں کو پہلے شوکاز جاری کیے جائیں گے۔ مذکورہ اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی۔
تازہ ترین