• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد ڈینگی سرگرمیاں مزید تیز کی جائیں،چیف سیکرٹری

لاہور(خصوصی نمائندہ)چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ریٹائرڈ) زاہد سعید نے ہدایت کی ہے کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے مانیٹرنگ، رپورٹنگ اور سرویلنس کے عمل کو مزید بہتر بنایا جائے ۔ڈینگی پر قابو پانے کیلئے یہی وقت کام کرنے کا ہے۔وہ گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ پشاور میں ڈینگی کی صورتحال کے پیش نظر صوبہ میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے بہتر علاج معالجے کیلئے ڈاکٹروں کو ٹریننگ دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سرویلنس ٹیمیں کام کے معیار پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع میں انٹمالوجسٹس تعینات کر دیئے گئے ہیں ۔ انسداد ڈینگی کے حوالے سے عوام میں آگاہی کو بڑھایا جائے اور اس سلسلے میں تمام محکمے فعال کردار ادا کریں۔ چیف سیکرٹری نے سیکرٹری لائیوسٹاک کو ہدایت کی کہ کانگووائرس سے بچائو کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔
تازہ ترین