• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کا فقید المثال استقبال ان سے عوام کی محبت کاثبوت ہے،رانا مشہور

لاہور (خبر نگار/ خصوصی نمائندہ) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا فقید المثال استقبال ان سے محبت کا ثبوت ہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فیصلے کی تاریخ دے دی ہے۔ اس لئے مخالفین بوکھلا گئے ہیں۔ وہ گزشتہ روز پریس کلب لاہور میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ ان کے ہمراہ صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، زعیم قادری، ماجد ظہور اور دیگر مسلم لیگی رہنما بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ 120 کے ہر گھر سے ایک ہی آواز آرہی ہے کہ ووٹ نواز شریف کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این اے 120 پورا پاکستان ہے، مخالفین راستہ ڈھونڈ رہے ہیں، اب عدالت گئے ہوئے ہیں ۔
تازہ ترین